کیف (شِنہوا) روس کے ساتھ مصروف جنگ یوکرین نے بحیرہ اسود میں بحری مشقیں کی ہیں۔
یوکرین کی بحریہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ مشقوں کے دوران ایمفیبیئس لینڈنگ، مینیوورنگ اور اہلکاروں کو بغیر فوجی سہولیات والے ساحل پراتاراگیا۔
مشقوں کے دوران، ایک چھاتہ بردار گروپ نے ایک ساحل سے دوسرے ساحل پر دشمن کے فائر سے بچتے ہوئے حرکت کی۔
یوکرین کی بحریہ کی جانب سے مشقوں کے صحیح مقام اورحصہ لینے والے اہلکاروں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔