• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کا روس کے کرسک خطے پر حملہ، 4افراد ہلاکتازترین

August 08, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے علاقے کرسک پر یوکرین کے حملے میں 4افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرسک ریجن کے قائم مقام ڈپٹی گورنر آندرے بیلسٹوٹسکی نے بتایا کہ حملے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے  ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق  یوکرین نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کرسک ریجن میں روس کی دفاعی پوزیشنوں پر ایک بڑاحملہ کیاتھا۔ یوکرین کی 22ویں میکانائزڈ بریگیڈ کے 300 فوجیوں نے جنہیں 11 ٹینکوں اور 20 سے زیادہ بکتر بند گاڑیوں کی مدد حاصل تھی، نے نکولائیوو-داریینو اور اولیشینیا کے قریب سرحدی دفاعی پوزیشنوں پر حملہ کیا۔

قائم مقام ڈپٹی گورنر نے مزید بتایا کہ روسی افواج یوکرین کواپنی سرحد سے دور دھکیلنے کے لیے سودزاہ کے علاقے میں موثر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔