یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں آئی اے ای اے ماہرین کی موجودگی کی حمایت کرتے ہیں:چینتازترین
September 08, 2022
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ماہرین کی موجودگی جاری رکھنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بارے میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ کچھ عرصے سے زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی حفاظت اور تحفظ بین الاقوامی برادری کے لیے ایک انتہائی تشویش کا مسئلہ رہا ہے۔اور یہ سب ممالک کی متفقہ خواہش تھی کہ جلد از جلد پلانٹ میں آئی اے ای اے کے فیلڈ وزٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔
ایلچی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے مشترکہ تعاون کی بدولت آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی اور ان کے ساتھی گزشتہ ہفتے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرنے میں کامیاب ہوئے، جس سے جوہری پلانٹ کے آپریشن اور نقصان کے بارے میں جامع اور معروضی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملی تاکہ ٹارگٹ ایکشن لیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ "چین اس مثبت پیش رفت پر خوش اور ڈائریکٹر جنرل گروسی اور آئی اے ای اے کے ماہرین کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔
تاہم، چینی ایلچی نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے بار بار خبردار کیے جانے اور اپیلوں کے باوجود پاور پلانٹ پر گولہ باری جاری ہے۔