ماسکو(شِنہوا)روس کے شہر وورونز نے یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد منگل کو ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
شہر کے میئر وادیم کسٹینن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "ایک کمیشن متاثرہ گھر اور پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے گا۔
وادیم کسٹینن نے کہا کہ نکالے گئے مکینوں کی میزبانی کے لیے ایک قریبی اسکول کھولا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی ادارے کام کر رہے ہیں۔
قبل ازیں وورونز کے علاقے کے گورنر الیگزینڈر گوسیو نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی فورسز نے یوکرین کے ڈرونز کے وورونز کے اوپر کیے گئے حملے کو پسپا کر دیا جس کے دوران کئی مکانات کو نقصان پہنچا، اور ایک 11 سالہ بچی زخمی ہوئی۔
روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے تین ڈرون وورونز کے علاقے میں مار گرائے گئے ہیں۔