ماسکو(شِنہوا) یوکرین کے میزائل حملے سے کریمیا کے بندرگاہی شہر فیوڈوسیا میں روسی بحریہ کے ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
کریملن نے ایک بیان میں بتایاکہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوتن کو رات گئے ہونے والے حملے کے بارے میں آگاہ کیا۔
شوئیگو نے بتایا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے ہوائی جہاز سے گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کریمیا میں فیوڈوسیا بیس کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بڑے لینڈنگ جہاز نووچرکاسک کو نقصان پہنچا اور روسی فضائی دفاع نے نکولائیف شہرکے قریب یوکرین کے دو ایس یو -24 ٹیکٹیکل طیاروں کو تباہ کر دیا۔