• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کے لیے تیار کردہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں جانے کا خطرہ ہے:چینتازترین

December 30, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین کے لیے تیار کردہ ہتھیاروں کے غلط ہاتھوں میں جانے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے تخفیف اسلحہ امور ازومی ناکمتسو نے ستمبر میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی آمد ان کے ممکنہ طور پر غلط ہاتھوں میں جانے کے خدشات کا باعث ہے۔ ناکمتسونے گزشتہ روز اپنی بریفنگ میں اس نکتے پر دوبارہ زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ اس سال جون میں انٹرپول نے بھی کہا تھا کہ یوکرین کے لیے تیار کردہ ہتھیار بلیک مارکیٹ میں فروخت  اور مجرموں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔

گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بدقسمتی سے یہ انتباہات عملی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں کچھ مسلح گروہوں اور دہشت گرد تنظیموں نے غیر قانونی چینلز سے یوکرین سے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کیا ہے۔ چینی ایلچی  نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔