• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین بحران پر امن مذاکرات کئے جائیں ، چینتازترین

March 17, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد امن مذاکرات کا آغاز کریں۔

اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نےسلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ جنگ ابھی جاری ہے اس لئے اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔  تنازع کے دوران ہر آنے والا دن دنیا کےلئے خطرے میں اضافہ کرتا ہے، امن بات چیت میں ایک قبل کا مطلب ایک دن قبل قیام امن ہے جبکہ امن انتہائی فوری ضرورت اور عوامی توقعات کا معاملہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین پر چین نے ہمیشہ کہا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنا ، تمام ممالک کے سلامتی کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے دیکھنا اور بحران کے سیاسی حل کے لئے  تمام سازگار کوششوں میں تعاون کرنا چاہیئے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ چین تنازع کے فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف بڑھیں ، اتفاق رائے پیدا کریں، لڑائی بند کریں اور امن مذاکرات کا جلد از جلد آغاز کریں ۔ چین عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور سیاسی تصفیے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے سفارتی کوششیں تیز کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بامقصد اور غیر جانبدارانہ مؤقف برقراررکھا ہے اور امن مذاکرات کے پیشرفت میں حصہ لیا ۔ چین،روس اور یوکرین دونوں کے اتفاق سے ایک عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے تاکہ امن کی تمام کوششوں پرجامع بحث و مباحثے میں تمام فریقین کی یکساں شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

گینگ شوانگ نے کہاکہ روس ۔ یوکرین مذاکرات میں شمولیت کےلئے چین سازگار ماحول فراہم کرنے کو تیار ہے اوروہ بحران کے سیاسی حل میں پیشرفت کےلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔