• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین بحران کے حل سے متعلق چینی دستاویز کو سراہتے ہیں:روستازترین

February 25, 2023

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روس نے چین کی طرف سے جاری کردہ ایک پیپر کو سراہا ہے جس میں یوکرین بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے اس کے موقف کو بیان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جاری کی جانے والی دستاویز میں چین نے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کے بحران کا واحد قابل عمل حل مذاکرات اور بات چیت ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اپنے چینی دوستوں کی یوکرین میں پرامن طریقے سے تنازعہ کے حل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چین کے خیالات کا اشتراک کرتے اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے ضابطوں بشمول انسانی ہمدردی کے قانون اور سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے کی تعمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

زاخارووا نے کہا کہ جہاں تک یوکرین بحران کا تعلق ہے، روس سیاسی اور سفارتی ذرائع سے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کے حصول کے لیے تیار ہے۔