• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈامیں ٹرک الٹنے سے 12 افراد ہلاکتازترین

August 23, 2022

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کے مشرقی علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹنے کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے پیر کے روزایک بیان میں بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجکر 40 منٹ قبل از   سحر پر ضلع اموریہ کے ایک دلدلی علاقے میں پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، مزید بتایا کہ دلدل کے اندر یا اردگرد سڑک کی خراب حالت زار حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس اعدادوشمارکے مطابق یوگنڈا میں ہر سال 20 ہزار ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔