• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈا، ٹرک اور بس کے میں تصادم، 16 افراد ہلاکتازترین

January 06, 2023

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کے شمالی ضلع اویام میں رات کے وقت ایک بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ متاثرہ افراد دارالحکومت کمپالا سے گولو جانیوالی مسافر بس میں سفر کر رہے تھے اور بس آدیبے تجارتی مرکز کے مقام پر سامان سے لدے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ٹریفک اور جنرل ڈیوٹی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور موقع پر ہی 11 افراد کی موت کی تصدیق کی جبکہ 4 افراد بعد ازاں ہسپتال میں ہلاک ہوئے ہیں ، مزید بتایا کہ نامعلوم تعداد میں زخمیوں کو بھی مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

یوگنڈا ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق بعد میں بس کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی جانب سے غلط پارکنگ کے باعث پیش آیا اور کوئی انتباہی نشان بھی نہیں لگائے گئے تھے۔