• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈا میں ایبولا سےمرنیوالے افراد کی تعداد 17 ہو گئیتازترین

October 12, 2022

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں ایبولا سے ہونیوالی اموات کی تعداد 17 ہو گئی ہے دو دن قبل یہ تعداد 10 اموات تھی۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں وزارت صحت کے ترجمان ایمانوئل آئنبیونا نے کہا کہ 20 ستمبر کو ملک میں وائرس کا پہلا کیسز سامنے آنے بعد سے اب تک ہونیوالی اموات کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

 

یوگنڈا کے ضلع موبیندے کے علاقائی ہسپتال میں ایبولا علاج کے مرکز میں طبی اہلکار جراثیم کشی کرنے کے بعد واپس آ رہا ہے۔(شِنہوا)

 

آئنبیونا نے بتایا کہ 9 اکتوبر تک گزشتہ 48 گھنٹوں میں 4 نئے مصدقہ کیسز رجسٹر ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ 48 مصدقہ کیسز میں 9 طبی اہلکار بھی شامل ہیں۔ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 14 ہے۔

ایمانوئل آئنبیونا نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ ایبولا کے ردعمل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سینئر حکام کی ایک ٹیم ملک میں موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اعلیٰ حکام  ایبولا وائرس بیماری سے متعلق تیاریوں اور ردعمل کیلئے سرحد پار تعاون پر 12 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے اعلیٰ سطحی ہنگامی وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔