کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا میں غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت رکھنے کے جرم میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
یوگنڈاوائلڈ لائف ریگولیشن اتھارٹی(یوڈبلیو اے) نے بتایا کہ پاسکل اوچیبا پرجنگلی حیات کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے 9.5 کلو وزنی ہاتھی دانت رکھنے کاجرم ثابت ہوا۔
یوڈبلیو اے نے چیف مجسٹریٹ آف دی سٹینڈرڈز، یوٹیلیٹیز اینڈ وائلڈ لائف کورٹ گلیڈیز کماسنیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ قرار دیے گئے جانداروں کوغیر قانونی طور پر رکھنے کے جرائم بہت زیادہ ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔