• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یو این ایچ سی آرکا مشرقی کانگو میں شہریوں کے تحفظ کا مطالبہتازترین

February 15, 2024

کنشاسا(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے مشرقی جمہوریہ کانگو(ڈی آرسی) میں گزشتہ ہفتے حکومتی فورسز اور غیر ریاستی مسلح گروپوں کے درمیان تشدد میں اضافے کی وجہ سے  شہریوں کے تحفظ اور امداد تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے  ایک بیان میں کہا کہ اسے شہریوں کی سنگین مشکلات پر گہری تشویش ہے، جن میں ایک اندازے کے مطابق1لاکھ35 ہزار اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد ساکے سے قریبی شہر،شمالی کیو صوبے کے دارالحکومت گوما فرار ہو رہے ہیں، جہاں  کانگو کی مسلح افواج (ایف اے آر ڈی سی) اور 23 مارچ کی تحریک (ایم23) کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کی وجہ سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ سی آر اوراس  کے شراکت داراداروں کو  شہری مقامات بشمول ساکے میں زینہ سائٹ اور گوما میں لوشاگالا  پرگولہ باری کی اطلاعات پرسخت پریشانی لاحق ہے ، جہاں تقریباً 65 ہزار اندرونی طور پر بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔