جوبا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کی مدد کو ترجیح دے تاکہ سوڈان میں تنازعات سے بچ کر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی آمد کے دباو سے نمٹا جا سکےکیونکہ ملک میں 1 لاکھ نئے تارکین وطن کی آمدہوئی ہے۔
یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے آپریشن رؤف مازونے کہا کہ اپریل کے وسط میں سوڈان میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگ روزانہ سرحد پار کر کے جنوبی سوڈان کی طرف بھاگ رہے ہیں جن میں اکثریت واپس آنے والے جنوبی سوڈانی باشندوں کی ہے جو اب اپنے وطن واپس آ رہے ہیں جنہیں ملک سے بھاگنے پر مجبورکیا گیا تھا۔
مازو نے کہا کہ واپس آنے والے افراد سوڈان اور دیگر مختلف قومیتوں کے مہاجرین کے ساتھ آ رہے ہیں جن کا جنوبی سوڈان نے دل کھول کر خیر مقدم کیا ہے۔