اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کا امدادی ادارہ (یو این آر ڈبلیو اے) فنڈز کی عدم فراہمی سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو خط لکھ لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل کے بار بار مطالبات اور عطیہ دہندگان کی طرف سے فنڈز منجمد کئے جانے سے ادارہ ختم ہونے کے قریب پہنچ گیاہے۔
ڈوجارک نے کہا کہ امدادی ادارے کے سربراہ کا انتباہ یو این آرڈبلیو اے کی تشویشناک صورتحال کی طرف اشارہ ہے جسے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کا کام سونپا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی کی قرارداد 302 کے ذریعے دیے گئے مینڈیٹ کو پورا کرنے کی ایجنسی کی صلاحیت کو اب شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس غیر یقینی صورت حال سے لاکھوں لوگوں کے لیے ضروری خدمات خطرے میں ہیں، جو امدادی کارروائی کی فوری ضرورت کا تقاضا کرتی ہے۔