اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یمن پر امریکی قیادت میں حملے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کی آزادی کے لیے نقصان دہ ہیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں اہداف پر حملے کیے جس سے بحیرہ احمر کے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور چین اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ یمن کے خلاف متعلقہ ممالک کی جانب سے کی جانے والی صریح فوجی کارروائیوں سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، بلکہ اس کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں سیکورٹی کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ژانگ نے کہا کہ اس سے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت اورآمد ورفت کی آزادی بھی خطے میں پڑ گئی ہےجبکہ " فوجی کارروائیاں یمن میں سیاسی عمل کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔"
انہوں نے یہ واضح کیاکہ سلامتی کونسل نے کبھی بھی کسی ریاست کو یمن کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار نہیں دیا اور متعلقہ ممالک کی جانب سے کیے گئے فوجی اقدامات سلامتی کونسل کی حال ہی میں منظور کردہ قرارداد 2722 سے متصادم ہیں۔