صنعا(شِنہوا)یمن کے حوثی گروپ نےکہاہے کہ انہوں نے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں امریکی آئل ٹینکر اور امریکی بحریہ کے جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے حملہ کیاہے،جبکہ امریکہ نے فضا ئی حملوں کے ذریعے جوابی کارروئی کی ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے اتوار کے روزایک بیان میں کہا کہ یہ حملے فلسطینیوں کی حمایت اور یمن کے خلاف امریکی-برطانوی "جارحیت" کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
انکا کہناتھا کہ حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی آئل ٹینکر ٹورم تھور اور بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جنگی بحری جہازوں کو "مخصوص بحری میزائلوں" اور " ڈرونز" سے نشانہ بنایا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ ٹورم تھور کی طرف داغے جانیوالے حوثی میزائل کا سراغ لگاتے ہوئے اسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔