• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمن کے دارالحکومت سمیت تین شہروں میں امریکہ و برطانیہ کے حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملےتازترین

January 12, 2024

صعنا (شِنہوا) امریکہ اور برطانیہ نے جمعے کی علی الصبح یمن کے دارالحکومت صنعا کے ارد گرد حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے ہیں۔

حوثیوں کے زیر انتظام صبا نیوز ایجنسی اور رہائشیوں نے بتایا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ نے دارالحکومت صنعا ،حدیدہ، سعدہ اور ظامر گورنریٹس پر متعدد حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں صنعاء میں الضالمی ایئر بیس، صوبہ حدیدہ کے ضلع زابد کے علاقوں، حدیدہ بندرگاہی شہر کے ہوائی اڈے کے اطراف کے علاقے، شمالی سعدہ شہر کے مشرق میں کہلان کیمپ اور شمال مغربی حکومت حجہ کے ضلع عبس کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

صنعا کے اطراف پہاڑوں پر کم از کم 4 طاقتور فضائی حملے کیے گئے جس سے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ حوثیوں نے صنعا کے وسط میں رہائشی بستیوں سے متصل بہت سے کیمپس خالی کرالئے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے حوثی باغیوں کے بحری جہازوں پر حملے سے روکنے کے لیے حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد بھری ہوئی گاڑیاں رات بھر کیمپس سے نکلتی نظر آئیں۔

سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں پر بھی حوثی جنگجو تعینات کردیئے گئے ہیں۔