صنعاء(شِنہوا) یمن اور سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں یمن میں جنگ بندی معاہدے کی تجدید کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے جس کی میعاد 2 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔
یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں یمنی حکومت اور حوثی گروپ کے درمیان جنگ بندی کی تجدید کے لیے تازہ ترین پیش رفت اور کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رشاد العلیمی نے یمنی حکومت کی حمایت کے لیے عرب اتحاد کی قیادت میں مملکت کے کردارکو سراہا۔
اس موقع پر سعودی وزیر نے یمنی حکومت کی قانونی حیثیت اور یمن میں سلامتی، امن اور استحکام کی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔