• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یمن، انسداد دہشت گردی آپریشن میں القاعدہ کے 24 ارکان ہلاکتازترین

September 27, 2022

عدن ، یمن (شِنہوا) یمن کے جنوبی صوبے ابیان میں حکومت کی حامی فوج انسداد دہشت گردی کی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقامی سکیورٹی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ دنوں میں فوجی دستوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروپ القاعدہ کے مضبوط ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے دوران اس گروپ کے 24 مسلح ارکان ہلاک ہو ئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجیوں نے ہفتے سے انسداد دہشت گردی مہم کا چوتھا مرحلہ شروع کیا جس کا مقصد صوبے سے ان عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ہفتے سے جاری اس لڑائی کے دوران 4 اضلاع سے عسکریت پسندوں کو نکال دیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 32 فوجی ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوئے۔

عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت نواز فوج نے دیگر جنوبی علاقوں میں بھی القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

یمن حکومت کی جنوبی عبوری کونسل کے فوجی یونٹس نے منگل کو شورش زدہ ابیان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں القاعدہ کی پناہ گاہوں اور مورچوں پر حملہ کیا اور زمینی پیش قدمی کی تھی۔