• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمن ، امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 عسکریت پسند ہلاکتازترین

February 27, 2023

عدن(شِنہوا)یمن کے وسطی صوبے مارب میں امریکی ڈرون حملے میں یمن میں قائم القاعدہ شاخ کے کم سے کم دو مشتبہ عسکریت پسند  مارے گئے۔ایک مقامی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ امریکی فوج کے ایک بغیر پائلٹ طیارے نے اتوار کی رات دیر گئے  مارب صوبے میں حسون الجلال کے علاقے میں ایک مکا ن پر میزائل داغا جو اس وقت سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس حملے میں ایک مقامی قبائلی رہنما کا گھر تباہ ہو گیا اور یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ کے دو مشتبہ جنگجو مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد القاعدہ دہشت گرد گروہ کے ارکان لاشیں اٹھانے کے لیے کار کے ذریعے بم دھماکے کی جگہ پر پہنچے اور پھر قریبی صحرا میں فرار ہوگئے۔صوبہ ابیان کے بہت سے علاقو ں میں حالیہ مہینوں میں سرکاری فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو طویل عرصے سے فوجی جھڑپوں کا گڑھ رہے ہیں اور وہاں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ(اے کیو اے پی) اور دیگر شدت پسند گروپ موجود ہیں۔