عدن، یمن(شِنہوا) یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں حوثی باغیوں کے ایک حملے میں سرکاری فوج کے سات اہلکار ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہوگئے۔
فوجی ذرائع نے شِنہوا کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثی باغیوں نے تعزمیں حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر حملہ کیا، جس کے دوران شدید مسلح تصادم ہوا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔
ذرائع نے سرکاری فوج کی 117 ویں انفنٹری بریگیڈ کے ایک افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے متعدد حوثی حملہ آوروں کی ہلاکت اور دیگر کو زخمی کرنے کا دعوی کیا۔