• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیکساس کے گورنر نے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کو ریاستی جرم قرار دینے کے بل پر دستخط کردیےتازترین

December 19, 2023

ہیوسٹن  (شِنہوا) ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی ریاست  ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے  ملک کی دوسری بڑی ریاست میں غیر قانونی امیگریشن کو ریاستی جرم قرار دینے کے  انتہائی متنازعہ بل پر دستخط  کردیے  ہیں۔

اس قانون کے تحت، جو مارچ میں نافذ ہونے کی توقع ہے، قانون نافذ کرنے والے ریاستی  افسران کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

اس کے بعد، حراست میں لیے گئے تارکین وطن کو   ریاست کے جج کے ملک چھوڑنے کے حکم سے اتفاق  کرنا ہوگا یا بدعنوانی الزامات کے تحت مقدمہ کا سامنا ہوگا  جس کے تحت چھ ماہ تک قید  کی سزا ہو سکتی ہے۔غیر قانونی طور پر دوسری بار سرحد عبور کرنے  والے مجرموں کو دو سے 20 سال قید کی سزا کے ساتھ سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیکساس کے  جنوب مشرقی  سرحدی شہر برانس ویل میں دستخطی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس قانون سازی کا مقصد  ٹیکساس میں غیر قانونی داخلے کی بڑی  لہر کو روکنا ہے۔