• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی آر کے کا امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہنماوں کی ملاقات کے بعد جاری واشنگٹن اعلامیہ پر شدید غم وغصے کا اظہارتازترین

April 29, 2023

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہنماوں کی ملاقات کے بعد جاری واشنگٹن اعلامیہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب محکمہ ڈائریکٹر کم یو جونگ نے اس اعلامیہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈی پی آر کے  کے خلاف انتہائی مخاصمانہ پالیسی کا  غیر معمولی اقدام قرار دیا جو انتہائی مخالفانہ اور جارحانہ کارروائی کی خواہش کی عکاسی کرتاہے،عہدیدار  نے مزید کہا  کہ یہ صرف شمال مشرقی ایشیا اور دنیا کے امن و سلامتی کو مزید سنگین خطرے سے دوچار کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ  دشمن جتنا زیادہ جوہری جنگی مشقوں کے انعقاد پر تیار ہوں اور جتنے زیادہ جوہری اثاثے جزیرہ نما کوریا کے آس پاس تعینات کریں ہمارے دفاع کے حق کا استعمال ان کے براہ راست تناسب  سے اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دورہ امریکہ کے  بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر 26 اپریل کو  واشنگٹن اعلامیہ جاری کیا۔