واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے ایک ایلمنٹری سکول میں جھگڑے کے دوران 6 سالہ بچے نے فائرنگ کر کے اپنی استانی کو شدید زخمی کر دیا ہے۔
نیوپورٹ نیوز شہر کی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ایک 30 سالہ استاد ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے زخم جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔
مقامی پولیس کے سربراہ اسٹیو ڈریو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ رچنیک ایلمنٹری سکول میں پیش آنیوالے واقعہ میں کوئی طالبعلم زخمی نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکے کے پاس کلاس روم میں ایک ہینڈگن تھی اور یہ جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے کہ اس نے یہ کہاں سے حاصل کی۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ جونیئر طالب علم ابھی حراست میں ہے، مزید بتایا کہ یہ حادثاتی فائرنگ نہیں تھی۔