• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہیڈ آف اسٹیٹ ڈپلو میسی نے چین کے مجموعی سفارتی کام کی رفتار طے کردی ، چینی وزیر خارجہتازترین

December 26, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا  ہے کہ ہیڈ آف اسٹیٹ ڈپلو میسی  یکے بعد دیگرے  اہم واقعات کے ساتھ انتہائی  کامیاب رہی ہے اور اس نے چین کے مجموعی سفارتی کام کی رفتار متعین کردی ہے۔

 وانگ ای نے کہا ہے کہ اس سفارت کاری  کو اندرون ملک ایک تقریب  ، دو اہم اقدامات اور تین اہم دوروں  کی صورت میں  اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بات  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے 2022 میں بین الاقوامی صورتحال اور چین کے خارجہ تعلقات کے موضوع پر اتوار کے روز ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس سمپوزیم کی میزبانی بیجنگ میں چا ئنہ انسٹی ٹیوٹ برائے  انٹرنیشنل اسٹڈیز اور چائنہ فنڈ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے مشترکہ طور پر کی تھی ۔

وانگ نے اندرون ملک منعقدہ  تقریب  بیجنگ اولمپک اور پیرا لمپک سرمائی کھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں سے یہ کھیل ایک شاندار کامیابی تھے۔

وانگ نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں پانچ براعظموں کے 31 سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کو اکٹھا کیا گیا تھا جو ان کھیلوں  کے جشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  عالمی برادری  ایک ایسے چین کے ساتھ مشغول ہے جو زیادہ پراعتماد، جدوجہد کرنے والا، کھلا اور جامع ہے۔

بیجنگ رینڈوو آن آئس اینڈ اسنو  نے دنیا بھر کے لوگوں کونئی امیدوں سے ہمکنار ہونے اور ایک ساتھ مشترکہ مستقبل کے حصول کی کوششوں کے لئے ایک نیا سنگ میل بنایا ہے ۔

وانگ نے کہا کہ دو بڑے اقدامات میں  گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو (جی ایس آئی)  شامل ہیں ۔

 رواں سال اپریل میں صدر شی جن پھنگ  نے بوآؤ فورم برائے ایشیا میں گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کا آغاز کیا  جس میں عالمی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے چین کی جانب سے ایک  تجویز پیش کی گئی ہے ۔

وانگ نے واضح کیا  کہ عالمی برادری نے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر زبر دست رد عمل دیا  ہے، اور 6 ماہ کے عرصے میں 70 سے زیادہ ملکوں نے اس اقدام کی تائید اور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔