• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حزب اللہ نے امریکہ کو لبنان کی کرپشن میں شراکت دار قراردے دیاتازترین

March 10, 2023

بیروت(شِنہوا)لبنان کی حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئےلبنانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے ملک کے بحرانوں کا حل تلاش کریں۔

مقامی انگریزی نیوز ویب سائٹ ناہارنیٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ لبنان میں بدعنوانی کے پیچھے لبنانی ہیں، کہا کہ امریکہ ملک میں بدعنوانی میں شراکت دار ہے۔

نصر اللہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ڈپازٹس، قرضوں اور سرمایہ کاری کو لبنان آنے سے روک رہا ہے۔

انہوں نے ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے تعاون اور ہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حزب اللہ ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

لبنان 2019 سےغیر معمولی مالی اور اقتصادی بحرانوں سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے مقامی کرنسی کی قدر میں 95 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جس سے 80 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں صدر میشل عون کی چھ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد لبنان بھی صدارتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعطل کا شکار ہے۔ سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نئے صدر کے انتخاب میں 11 مرتبہ ناکام رہی ہے۔