• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حزب اللہ کا فضائی حملے کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ حملہتازترین

August 02, 2024

بیروت(شِنہوا)لبنانی عسکر یت پسند گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کے جواب میں اسرائیلی مقامات کو راکٹوں سےنشانہ بنا یا ہے جس میں چار شامی ہلاک ہوئے تھے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاما کو نشانہ بنانے والے حملے اور متعدد شہریوں کی  ہلاکت کے جواب میں اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے  مغربی گلیلی میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں اور ماتزووا کی بستی پر درجنوں کٹیوشا راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ جل العالم کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی فوج کے ذرائع نے شنہوا کو بتایا کہ لبنانی فوج نے لبنان کی طرف سے اسرائیل میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے تقریبا 70 راکٹوں کی نگرانی کی اور ان میں سے کچھ کو اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم نے روک دیا۔