• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون کو مارگرانے کا دعویتازترین

February 26, 2024

بیروت(شِنہوا) حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو مارگرانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے20 کلومیٹر کے فاصلے پر اقليم التفاح کے علاقے میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرون ہیرمیس 450 کو اس  کے فضائی دفاعی یونٹ نے مار گرایا۔بیان میں کہا گیاہے کہ  اس کے جنگجو دشمن کا مقابلہ  جاری رکھیں گے اور انہیں اپنے جارحانہ اہداف حاصل کرنے سے روکیں گے۔ لبنان کے فوجی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ صبح سویرے تین اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کے قریب فضائی حدود میں دیکھے گئے ان میں سے دو ڈرون سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 15 سے 20 کلومیٹراندر جنوبی لبنان میں داخل ہوئے۔