• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حوثیوں نے امریکی اور برطانوی جہازوں پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلیتازترین

February 06, 2024

صنعا (شِنہوا) یمن کے مسلح حوثی گروپ نے  بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی جہازوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حوثی فوج کے ترجمان یحیی سريع نے گروپ کے المسیرہ ٹی وی سے نشرہونے والے بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر میں دو فوجی آپریشن کیے گئے ہیں، پہلے میں  ایک امریکی جہاز (اسٹار نسیا) کو نشانہ بنایا گیا اور دوسری کارروائی  برطانوی جہاز (مارننگ ٹائیڈ) کے خلاف کی گئی۔ دونوں بحری جہازوں کو بحری میزائلوں سے براہ راست اور درستگی کے ساتھ  نشانہ بنایا گیا۔ اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کے حملے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تھے،ترجمان نے کہا کہ  بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں امریکہ  اور برطانیہ کے تمام دشمن اہداف کے خلاف مزید حملے کریں گے۔