• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حوثی ملیشیا کابحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویتازترین

March 12, 2024

صنعاء(شِنہوا) یمن کی حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پنوچیو کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کے ذریعے منگل کو نشر کردہ حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع کے بیان میں دعوی کیا گیا کہ یہ میزائل ٹھیک نشانے پر لگا۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے رمضان کے دوران حملوں کو تیز کیا جائے گا۔ دوسری جانب  یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے لائبیریا کے پرچم بردار کنٹینر بحری جہاز پنوچیو سے متعلق ایک حادثے کی اطلاع دی ہے، جو پیر کو حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہ حدیدہ سے 71 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں پیش آیا تاہم اس میں کسی جانی یا جہاز کے نقصان بارے نہیں بتایا گیا۔