• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حوثی ملیشیا کا اسرائیل کے خلاف تازہ میزائل حملےکا دعویٰتازترین

October 02, 2024

صنعا(شِنہوا) یمن کی حوثی ملیشیا نے اسرائیل کے خلاف تازہ میزائل حملےکا دعویٰ کیا ہے۔  حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے المسیرہ ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کی حمایت میں، ہماری افواج نے تین کروز میزائلوں سے اسرائیل کے اندر دورتک فوجی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف ایرانی آپریشن کو مبارکباد دیتے ہیں اور ہم اسرائیلی دشمن کے خلاف کسی بھی مشترکہ فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے لیےبالکل تیار ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ  اسرائیلی دشمن کی مسلسل حمایت سے  خطے میں امریکی اور برطانوی مفادات کو ہماری آگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔