• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حوثی ملیشیا کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰتازترین

September 30, 2024

صنعا(شِنہوا) حوثی ملیشیا نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں امریکی  ریپر ڈرون ایم کیو-9 کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

گروپ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ڈرون کو صعدہ کے مشرقی علاقے میں مار گرایا گیا۔ حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ اس نے ڈرون کے ملبے کی تصاویر جاری کی ہے، یہ اپنی نوعیت کا 11 واں ڈرون ہے جو حوثیوں نے گزشتہ سال اکتوبر سے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے اس حوالے سے  ابھی تک کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔