• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حوثی گروپ کا جنوبی بحیرہ احمر میں امریکی تجارتی جہاز پر میزائل حملہتازترین

February 12, 2024

صنعا(شِنہوا)  یمن کے حوثی گروپ نے جنوبی بحیرہ احمر میں پیر کو ایک امریکی تجارتی بحری جہاز پر کامیاب میزائل حملے کا دعوی کیا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی سريع نے حوثیوں کے زیرانتظام سیٹلائٹ ٹی وی چینل المسیرہ سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بحری افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز سٹار آئرس کو متعدد بحری میزائلوں سے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج  غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک اسرائیل سے منسلک تمام بحری جہازوں یا اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری افواج غزہ میں صہیونی جرائم کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ  کی جارحیت کے جواب میں مزید حملے کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔