یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے قاہرہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کے بعد رفح میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
شِنہوا کے نمائندے نے بتایا ہے کہ رفح کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد تعینات ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے شنہوا کو بتایا کہ ا سرائیل کا وفد حماس امریکہ، مصری اور قطری مذاکرات کاروں کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے اور غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت کے بعد قاہرہ سے روانہ ہو گیا ہے۔
اہلکار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا اسرائیل اپنی کارروائیوں کا دائرہ رفح کے مزید علاقوں تک بڑھائے گا جہاں 12 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کان نیوز کے مطابق رفح میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی وجہ سے مذاکرات نا کام ہوئے۔
اسرائیل کی بکتر بند گاڑیاں جنوبی اسرائیل میں کریم شالوم گزرگاہ کے قریب تعینات ہیں۔(شِنہوا)
دوسری جانب امریکی صدر کے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ ہے اس کے پاس غزہ میں آپریشن جاری رکھنے کے لیے کافی ہتھیار ہیں۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہاکہ ہمارے پاس ان کارروائیوں کے لیے ہتھیار موجود ہیں جن کی ہم منصوبہ بندی کر ر ہے ہیں، رفح میں آپریشن کے لیے بھی ہمیں جس سازو سامان کی ضرورت ہے وہ ہمارے پاس موجود ہے۔