• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حماس رفح میں اسرائیل کے منصوبہ بند حملوں سے اپنا بچاؤ کرنےمیں کامیاب ہوگی،حزب اللہ سربراہتازترین

March 14, 2024

بیروت(شِنہوا)حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو ختم نہیں کر سکے گاچاہے وہ رفح میں ہی کیوں نہ داخل ہو جائے۔یہ بات مقامی ٹی وی چینل المنار نے بتائی۔

نصراللہ نےرمضان المبارک کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں غزہ میں حکمران فلسطینی دھڑے حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئےکہا کہ "آپ جنگ کے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،یہاں تک کہ رفح آپریشن بھی آپ کو فتح کی تصویر پیش نہیں کرے گا،آپ حماس یا مزاحمت سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے۔"

حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل  حماس کے خاتمے کےلیے جنگ شروع کرنے کے اپنے "سب سے بڑے مقصد" کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تقریباً چھ ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی ثالثی کے ذریعے حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس تمام فلسطینی دھڑوں کی جانب سے مذاکرات کر رہی ہے اور اس کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکناہے۔

لبنان-اسرائیل سرحد پر8 اکتوبر 2023 سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،جب اس سے ایک روز قبل لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت میں اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ داغے تھے، جس کےبعد اسرائیل نےلبنان کےجنوب مشرقی علاقےپر بھاری توپ خانے سے جوابی کارروائی کی تھی۔