• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حماس کی مالی معاونت کا الزام ، اسرائیل نے غزہ کے امدادی کارکن کو 12 سال قید کی سزا سنا دیتازترین

August 30, 2022

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی ایک عدالت نے 2007ء سے غزہ پٹی کا انتظام چلانے والی اسلامی مزاحمتی تنظیم(حماس) کو فنڈز فراہم کرنے پر ایک بڑے بین الاقوامی امدادی ادارے کے ڈائریکٹر کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جنوبی اسرائیل کی بیرسبع ضلعی عدالت نے امریکہ میں قائم عیسائی خیراتی ادارے ورلڈ ویژن کے غزہ دفتر کے سربراہ محمد الحلبی کو 12سال قید کی سزا سنائی ہے ، وہ گزشتہ 6 سال سے کم مدت سے حراست میں ہیں۔

عدالت نے اپنے طویل مقدمے کی سماعت کے دوران گزشتہ 6 سال سے نظربند الحلبی کو 18 ماہ کے اضافی پروبیشن کی سزا بھی سنائی ہے۔

یہ سزا جون میں ان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد سنائی گئی ہے جس میں انہیں کئی ملین شیکل (ایک شیکل برابرہے 0.30 امریکی ڈالر) اور کئی ٹن لوہا حماس کو منتقل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

45 سالہ محمد الحلبی نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

ورلڈ ویژن نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ سزا انتہائی مایوس کن اور کیس کےشواہد و حقائق کے بالکل برعکس ہے۔