غزہ(شِنہوا)فلسطینی تنظیم حماس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پانچ گھنٹے کی جنگ بندی ہو گی تاکہ مصر کو ساحلی علاقے میں انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دی جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کے تحت غزہ اور مصر کے درمیان واحد رفح سرحدی راہداری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے اور شورش زدہ علاقے سے غیر ملکیوں کے انخلاء کی اجازت دی جا سکے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہمیں کسی فریق کی طرف سے یہ اطلاع نہیں دی گئی کہ غزہ میں آئندہ گھنٹوں میں جنگ بندی ہو جائے گی۔
رفح میں شِنہوا کے نمائندے نے تصدیق کی کہ سرحدی راہداری بدستور بند ہے جو جلددوبارہ کھلنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے غزہ میں جنگ بندی یا انسانی امداد کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کی تردید کی۔
اسرائیل نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔