• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حماس کے رہنما غزہ جنگ بندی پربات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گئےتازترین

February 20, 2024

غزہ(شِنہوا) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ غزہ جنگ بندی پر مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کو قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ حماس نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہنیہ کی قیادت میں حماس کا وفد قاہرہ پہنچا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں غزہ کے تنازعے کی روشنی میں سیاسی وزمینی صورتحال اورجارحیت کو روکنے، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور فلسطینی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔