• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حماس غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی، عہدیدارتازترین

August 15, 2024

غزہ(شِنہوا) حماس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تحریک قطر میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں  شرکت نہیں کرے گی۔

 حماس کے سیاسی  بیورو کے رکن سہیل ہندی  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر کے دارالحکومت میں جمعرات سے دوبارہ شرو ع ہونے والے مذاکرات میں حماس گروپ شرکت نہیں کرے گا۔

ہندی نے واضح کیا کہ حماس نے اسرائیل سے 2 جولائی کو کیے گئے معاہدے پر عمل کرنے کا واضح وعدہ مانگا تھا، جو امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بات کا وعدہ کیا جائے  تو حماس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

حماس کا یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی وفد قطر بھیجنے کی منظوری کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔