• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حلب پر اسرائیلی میزائل حملے، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیاتازترین

May 03, 2023

دمشق (شِنہوا)شام کے صوبے حلب میں اسرائیلی میزائلوں نے  بین الاقوامی ہوائی اڈے اور کئی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ 

 شامی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ  یہ حملہ آدھی رات سے پہلے کیا گیا جس میں حلب کے دیہی علاقوں میں ہوائی اڈے اور متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجبکہ زخمیوں میں دو شہری بھی شامل ہیں۔

 حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت دمشق پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا تھا اور کئی دنوں تک سروس بند کر دی گئی تھی۔

ادھر انسانی حقوق کے بارے میں شام کے مبصر نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور صوبہ حلب میں النیراب ایئر بیس کے علاقے میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی۔