نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی سپریم کورٹ نے حکومت کو گٹروں کی صفائی کے دوران مرنے والوں کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے (36 ہزار 97 ڈالر) معاوضے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعہ کو بھارتی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ جو لوگ گٹروں کی صفائی کے دوران مستقل معذوری کا شکار ہوئے ہیں انہیں کم سے کم معاوضہ کے طور پر 20 لاکھ روپے (24 ہزار 68 ڈالر) ادا کیے جائیں گے اور معذوری کی دیگر اقسام کے لیے معاوضہ 10 لاکھ روپے (12 ہزار 34 ڈالر) سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "یونین (وفاقی حکومت) اور ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گٹروں کی دستی صفائی کے رواج کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہم سب آبادی کے اس بڑے طبقے کے مرہون منت ہیں جو غیر انسانی طور پر منظم طریقے سے ابتر حالات کا شکار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔