• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حکام اور کاروباری افراد چین نیوزی لینڈ تجارتی تعلقات کے حوالے سے پرامیدتازترین

December 07, 2022

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے ویژن 2023 اجلاس کے دوران حکام اور کاروباری افراد سمیت  اجلاس کے دیگر شرکاء نے چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی تعاون میں فروغ کے بارے میں امید کا اظہار کیاہے۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں دوطرفہ تعلقات کے لیے مضبوط تجارت کی اہمیت اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے اس کے فوائد  پر روشنی ڈالی۔

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے یہ اس بات کا جائزہ لینے کا اہم موقع ہے کہ دونوں ممالک نے کیا کامیابی حاصل کی دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جان کی نے کہا کہ تجارت چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔

چین نے دنیا کو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران سے نکالا اور اب بھی چین میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔

نیوزی لینڈ کی کاروباری ادارے بشمول فونٹیرا، زیسپری اور سلور فرن نے دوطرفہ تجارت کے مستقبل کے بارے میں اسی طرح کے پر امید خیالات کا اظہار کیا، اور کہا کہ وہ طویل مدت کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور صارفین کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حوالے سے پرعزم رہیں گے۔