• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حیاتیاتی تنوع کا پودوں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ہے:چینی تحقیقتازترین

January 09, 2023

لانژو(شِنہوا) چین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سبزہ زاروں میں حیاتیاتی تنوع کا پودوں کی بیماریوں کےاثرمیں کمی کے حوالے سے اہم کردارہے۔

لانژو یونیورسٹی کے کالج آف ایکولوجی کے محقق اوراس تحقیق کے رہنمالیوشیانگ  کا کہنا ہے کہ  اس نئی تحقیق  سےمعلوم ہوا ہے کہ  کسی بھی جاندار کا ماحول کے حوالے سے ردعمل پودوں کی وبائی بیماریوں  کی پیش گوئی میں اہمیت کا حامل ہے۔ حیاتیاتی تنوع کوپہنچنے والے تیزرفتار نقصانات کے پس منظر میں، حیاتیاتی تنوع اور پودوں کی متعدی بیماریوں کے درمیان تعلق کو بہتر طور پر سمجھنا نظریاتی اور عملی دونوں لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ ٹیم نے تجربہ کیا کہ کس طرح ماحول کے حوالے سے ردعمل حیاتیاتی تنوع اور بیماری کے تعلق کی سمت اور وسعت کو متاثر کرتا ہے۔