• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام سے افریقہ میں5کروڑسے زیادہ انسانی جانوں کوبچایا گیا:ڈبلیو ایچ اوتازترین

April 25, 2024

نیروبی(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ براعظم افریقہ میں بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی بڑے پیمانے پرچلائی جانے والی مہم سے گزشتہ  پچاس سالوں میں تقریباً5کروڑ12لاکھ انسانی جانوں کو بچایا گیاہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ افریقی بچوں کو خسرہ سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کو1974 میں میں اس کی جانب سے شروع کیے گئے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام(ای پی آئی) کے تحت ممکن بنایا گیا ہے۔ای پی آئی کا مقصدتمام بچوں کو جان بچانے والی ویکسین تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے افریقہ کے لیےعلاقائی ڈائریکٹرماتشی دیسو موئتی نے کہاکہ  بیماریوں کی روک تھام سے ان کے خاتمے تک ویکسینز کی کامیابی ایک زبردست کہانی  ہے۔ حفاظتی ویکسین کی بدولت آج لاکھوں لوگ زندہ اور صحت مند ہیں۔