• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گزشتہ برس درجہ حرارت میں اضافہ 1.5 ڈگری کی حد سے زائد رہا ، رپورٹتازترین

February 09, 2024

برلن (شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی 3 ایس) کی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2023 اور جنوری 2024 کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ پہلی بار 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے تجاوز کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2023 سے جنوری 2024 کے درمیان درجہ حرارت پیرس معاہدے کے تحت طے شدہ قبل ازصنعتی سطح سے 1.52 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جس کی وجہ سے 1850 تا 1900 سے قبل ازصنعتی دور کے بعد سال 2023 گرم ترین سال بن گیا۔

جنوری 2024 میں سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت 13.14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 1850 تا 1900 سے قبل از صنعتی دور کے  اوسط سے 1.66 ڈگری زائد ہے۔

سی 3 ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برگس نے کہا کہ 2024 کا آغاز ایک اور ریکارڈ توڑنے والے ماہ سے ہوا ہے ۔گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں تیزی سے کمی عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کا واحد طریقہ ہے۔

فرانس، جنوبی شہر مونٹ پیلیئر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر لوگ پلیس ڈی کومیڈی پر چہل قدمی کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

پیرس میں 2015 میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اجلاس میں  اقوامِ عالم نے گلوبل وارمنگ کو 2 ڈگری سیلسیس سے نیچے رکھنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ ان کا ہدف اسے 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود رکھنا تھا جو انتہائی سنگین نتائج کی روک تھام میں انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔