• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

گریٹر بے ایریا کے انضمام میں ہانگ کانگ کے لیے دستیاب مواقع سے متعلق فورم کا انعقادتازترین

October 08, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہانگ کانگ کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے  گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) میں ضم ہونے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیونگ چھون ینگ نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) اور مکاؤ کےخصوصی انتظامی علاقے میں  گریٹر بے ایریا کے 9 شہروں کے انضمام سے ایسی معاشی نئی توانائی پیدا ہوگی  جس کا پہلے تجربہ نہیں کیا گیا تھا۔

"جی بی اے" کے موضوع پرہونے والی اس کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں لیونگ نے کہا کہ ہانگ کانگ، گریٹربے ایریا میں سب سے اہم بین الاقوامی شہرہے، اسے  بین الاقوامی کاروباری شراکت داروں کو متوجہ کرنے کے لیے گوانگ ڈونگ شہروں کے بارے میں علم کا اشتراک کرنا چاہئے اور اپنی "سپر کنیکٹر" کے طور پرحیثیت کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ جی بی اے کے بنیادی شہروں میں سے ایک کے طور پر، ہانگ کانگ اپنے بین الاقوامی نوعیت کے کاروباری ماحول،  ترقی یافتہ پیشہ ورانہ خدمات کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اپنی بین الاقوامی مالیاتی اور تجارتی  حیثیت سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور ایک شپنگ سنٹرہونے کے ناطے  جی بی اے کے دیگر  شہروں کے ساتھ مل کر رہائش ، سفر اور کام کرنے کے لیے عالمی معیار کا سٹی کلسٹر تیار کرے گا۔

لی نے اپنی ویڈیو تقریرمیں کہا کہ جیسا کہ ہانگ کانگ اور دیگرجی بی اے شہر قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی صلاحیت سازی میں اضافہ کررہے ہیں اس سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے عوام ، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کے لیے بے پناہ مواقع فراہم ہوں گے۔