• Dublin, United States
  • |
  • May, 1st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

گوانگ ژومیں ہانگژو ایشین پیرا گیمز کے لیےمشعل روشن کر دی گئیتازترین

October 12, 2023

گوانگ ژو(شِنہوا)ہانگژو ایشین پیرا گیمز کی مشعل جمعرات کو پہلے ایشین پیرا گیمز کے میزبان شہر گوانگ ژومیں روشن کی گئی۔

سفید لباس میں ملبوس مشعل بردار سیڑھیوں پر چڑھی اورشعلے کے ذریعےمشعل روشن کی۔

گوانگ ژو نے 2010 میں افتتاحی ایشین پیرا گیمز کی میزبانی کی۔ پیرا گیمز کا مقدس شعلہ پہلی بار شہر میں بھڑکایا گیا  جو ایشیا بھر کے 41 ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کو متحد کرنے کی علامت ہے۔

اس کے بعد سے پیرا گیمز کے مقدس شعلے کو مستقل طور پر گوانگ ژو میں رکھا گیا ہے جو 'ایک ایشیا، ایک دنیا' کی اجتماعی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔سی پی سی گوانگ ژو کی میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری گوو یونگ ہانگ نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ یہ مشعل کھیلوں کی راہ اور کھیلوں کے دائمی جذبے اور اس کی میراث کو روشن کرتی ہے۔

مشعل کوکھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں کی نگرانی میں تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ہانگژو پہنچایا جائے گا۔

ہانگژو 2022 ایشین پیرا گیمز کے لیے مشعل ریلی کا آغاز 19 اکتوبر کو ہوگا اور 22 تاریخ کو افتتاحی تقریب میں مرکزی مشعل کو روشن کیا جائے گا۔

چوتھے ایشین پیرا گیمز 22 سے 28 اکتوبر تک ہانگژو میں منعقد ہوں گے۔