گوانگ ژو(شِنہوا)گوانگ ژو فیوچرز ایکسچینج نے جمعرات کو صنعتی سیلیکون فیوچرز کی تجارت کا آغاز کردیا۔
ایکسچینج نے 5 معاہدوں پر مشتمل پہلا گروپ ایس آئی 2308، ایس آئی 2309، ایس آئی 2310، ایس آئی 2311 اور ایس آئی 2312 متعارف کرایا ہے جس میں ہرایک معاہدے کی بینچ ما رک قیمت 18 ہزار 800 یوآن (2651.05 امریکی ڈالرز) فی ٹن ہے۔
صنعتی سیلیکون فیوچرز کے تجارتی اوقات قا نونی تعطیلات اور ایکسچینج کے مخصوص دیگر اوقات کار کے علاوہ جمعہ سے پیر تک صبح 9 بجے سے 10 بجکر 15 منٹ ، صبح 10 بجکر 30 منٹ سے 11بجکر 30 منٹ اور دوپہر 1 بجکر 30 منٹ سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔
گوانگ ژو فیوچرز ایکسچینج چین میں اپنی نوعیت کا 5 واں ایکسچینج ہے جس کا قیام 2021 میں عمل میں آیا تھا۔ اس میں سبز اور پائیدار ترقی بارے مصنوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔