• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

گوانگ ژو میں گریٹربے ایریا سائنس فورم کے لیے وینیو کی تعمیر کا آغازتازترین

September 27, 2022

گوانگ ژو (شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگ ژو شہر کے ضلع نان شا میں گریٹر بے ایریا سائنس فورم کے مستقل مقام کی تعمیر کے لئے کام کا آغاز ہو گیا  ہے ۔

اس مقام کے گراؤنڈ فلور سے اوپر کی اراضی کا رقبہ تقریباً 1لاکھ 10 ہزارمربع میٹرز ہے ،جبکہ یہ تعمیراتی کمپلیکس متعد د سہولیات پر مشتمل ہوگا جس میں ایک کانفرنس سینٹر، ایک سائنس و ٹیکنالوجی اختراعی مرکز اور اپارٹمنٹ کی عمارتیں شامل ہیں ۔

توقع ہے کہ اس مستقل مقام کو 2025 میں استعمال میں لایا جائے گا۔

گریٹر بے ایریا سائنس فورم کا پہلا سیشن دسمبر 2021 میں گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقد ہوا تھا ۔

بین الاقوامی سائنس کی تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے شروع کردہ اس فورم کی میزبانی گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت نے کی تھی ۔

 اس کا مقصد گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا میں سائنسدانوں، کاروباری افراد اور مالیاتی ماہرین کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے جہاں وہ عالمی سائنسی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کرسکیں ۔

ہفتہ کے روز فورم کے لیے ایک اسٹریٹجک ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کی گئی۔